QR CodeQR Code

شہدائے ڈیرہ کے ایصال ثوب کیلئے مجلس عزا احتجاجی کیمپ میں بعد از نماز جمعہ ہوگی

20 Jul 2016 18:11

اسلام ٹائمز: مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام کل نماز جمعہ کے بعد ایک مجلس عزا کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ مجلس عزا نماز جمعہ کی نماز کے اختتام کے ساتھ ہی سرکلر روڈ پر نزد حیدری چوک کے شروع ہوگی،


اسلام ٹائمز۔ شہدائے ڈیرہ اسماعیل خان، بالخصوص شہید سید شاہد عباس شیرازی کے ایصال ثواب کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام کل نماز جمعہ کے بعد ایک مجلس عزا کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ مجلس عزا نماز جمعہ کی نماز کے اختتام کے ساتھ ہی سرکلر روڈ پر نزد حیدری چوک کے شروع ہوگی، واضح رہے کہ اس مقام پر منعقد ہونے والی یہ پہلی مجلس عزا ہے اور ایم ڈبلیو ایم کا احتجاجی دھرنا کیمپ بھی اسی مقام پر لگایا گیا ہے۔ مجلس عزا میں موسیٰ خان، عمران رضا جھنڈیر، سید آصف مہدی، ذین عباس، عمرا ن عباس قمی، مرید عباس سمیت دیگر ذاکرین و علماء کرام ذکر محبت و آل محمد بیان فرمائیں گے، اور شہدائے ڈیرہ کی قربانیوں و ان کے اثرات پر روشنی ڈالیں گے۔ مجلس عزا کے بعد نیاز و لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 554230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/554230/شہدائے-ڈیرہ-کے-ایصال-ثوب-کیلئے-مجلس-عزا-احتجاجی-کیمپ-میں-بعد-نماز-جمعہ-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org