0
Wednesday 20 Jul 2016 21:49

شیخو جنتری والا روز حکومت ختم ہونیکی پیشگوئی کرتا ہے، جاوید ہاشمی

شیخو جنتری والا روز حکومت ختم ہونیکی پیشگوئی کرتا ہے، جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بھارت سے سفارتی تعلقات ختم کر دینے چاہئیں اور اپنا سفیر فوری واپس بلانا چاہئے۔ وزیراعظم کا استعفٰی عمران خان کی مٹھی میں ہے جو کھل گئی تو وہ مستعفی ہو جائیں گے۔ شیخو جنتری والا آئے روز پیشگوئی کرتا ہے کہ حکومت 100 دن میں ختم ہونے والی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرتے ہوئے اپنا سفیر فوری واپس بلا لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا استعفٰی عمران خان کی مٹھی میں ہے اور اگر وہ اپنی مٹھی کھول دیں تو وزیراعظم مستعفی ہو جائیں۔ سیاسی جماعتیں اسمبلی سے استعفٰی دیں تو حکومت ختم ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بحران نہیں، عمران خان پیدا کر رہے ہیں، ان کا اپنی پارٹی پر کوئی کنٹرول نہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ کوئی آکر انہیں تخت پر بٹھائے، انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ انہیں کوئی تخت پر بٹھانے نہیں آئے گا۔ شیخو جنتری والا آئے دن پیشگوئی کرتا ہے کہ حکومت 100 دن میں ختم ہونے والی ہے۔
خبر کا کوڈ : 554295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب