QR CodeQR Code

پاکستان نے ایران اور فرانس سمیت متعدد ممالک میں اپنے نئے سفیر تعینات کر دیئے

20 Jul 2016 23:40

اسلام ٹائمز: دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق آصف درانی ایران جبکہ معظم احمد خان متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے نئے سفیر تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ فرانس میں پاکستانی سفیر غالب اقبال اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے ایران، فرانس، متحدہ عرب امارات اور ہالینڈ میں نئے سفیروں کی تعیناتیاں کر دی گئیں، فرانس میں پاکستانی سفیر غالب اقبال اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق آصف درانی ایران جبکہ معظم احمد خان متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے نئے سفیر تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ فرانس میں پاکستانی سفیر غالب اقبال اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آگئے ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری معین الحق کو فرانس میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق غالب اقبال کو دفتر خارجہ میں اسپیشل سیکرٹری تعینات کئے جانے کا امکان ہے اور عفت عمران گردیزی ہالینڈ میں پاکستان کی نئی سفیر ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 554316

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/554316/پاکستان-نے-ایران-اور-فرانس-سمیت-متعدد-ممالک-میں-اپنے-نئے-سفیر-تعینات-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org