QR CodeQR Code

کشمیری عوام پر ہندوستانی جارحیت کے خلاف ہنزہ میں احتجاجی ریلی

21 Jul 2016 02:47

اسلام ٹائمز: کشمیری عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں منعقدہ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہندوستان نے کشمیر کے عوام پر جس انداز میں بربریت کی ہے اس سے ہندوستان کا اصل چہرہ اقوام عالم کے سامنے واضح ہوگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے دیگر حصوں کی طرح ہنزہ میں ہندوستان کی مظلوم کشمیریوں پر ظلم ڈالنے کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا، جس کے تحت ہنزہ میں سرکاری و غیر سرکاری سطح پر کشمیریوں کے ساتھ ہندوستان کی طرف سے ہونے والی زیادتیوں پر بھر پور مذمت کیا گیا۔ اس سلسلے میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی ہنزہ برہان آفندی، جان عالم صدر پاکستان مسلم لیگ نون ہنزہ، ڈپٹی دائیریکٹر ایجوکیشن محمد فقر، شاہ گل دینار اور نمبردار اجلال نے کہا کہ مسلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ میں کشمیری بھائیوں کے حق رائے دہی کیلئے دو دفعہ قرادادیں منظور کی جا چکی ہیں، ان کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی برداری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان قرادادوں کے مطابق کشمیریوں کو انکا حق دیا جائے۔ مقررین نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ ہندوستان کی ہٹ دھرمی کو روکے۔ انہوں نے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں سے اپیل کیا کہ کشمیریوں کے حق کے لئے اپنی آواز اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے کشمیر کے عوام پر جس انداز میں بربریت کی ہے اس سے ہندوستان کا اصل چہرہ اقوام عالم کے سامنے واضح ہوگیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 554331

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/554331/کشمیری-عوام-پر-ہندوستانی-جارحیت-کے-خلاف-ہنزہ-میں-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org