0
Thursday 21 Jul 2016 13:15

امجد صابری قتل کیس، سی ٹی ڈی کا کالعدم تنظیم کے 3 دہشگردوں کی گرفتاری کا دعویٰ

امجد صابری قتل کیس، سی ٹی ڈی کا کالعدم تنظیم کے 3 دہشگردوں کی گرفتاری کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے امجد صابری قتل کیس میں 3 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق امجد صابری کے قتل میں 5 ملزمان ملوث ہیں، جن میں سے سی ٹی ڈی نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش کے بعد کراچی کے کئی علاقوں میں چھاپے بھی مارے گئے، جس کے نتیجے میں کئی مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی اداروں نے ان لوگوں سے بھی تفتیش کی ہے، جن کی قتل سے چند روز پہلے امجد صابری سے ملاقاتیں ہوئیں تھیں، جبکہ تحقیقاتی ادارے اب تک حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں تحقیقات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ رمضان المبارک میں امجد صابری کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں قتل کیا گیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں امجد صابری موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 554413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش