0
Thursday 21 Jul 2016 13:19

پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت مسترد

پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت مسترد
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی معاونت کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے بھی پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ واضح رہے کہ 19 جولائی کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے انیس قائمخانی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی، جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 554415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش