0
Thursday 21 Jul 2016 18:59

بلاول بھٹو کی وزیراعلیٰ سندھ کو رینجرز اختیارات کا معاملہ آئین و قانون کے مطابق حل کرنیکی ہدایت

بلاول بھٹو کی وزیراعلیٰ سندھ کو رینجرز اختیارات کا معاملہ آئین و قانون کے مطابق حل کرنیکی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ملاقات ہوئی، جس میں رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ملاقات کی، جس میں رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو زرداری کو صوبائی وزرا کی کارکردگی سمیت شہر قائد میں صحت و صفائی کی صورتحال پر بریفنگ دی، جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو رینجرز اختیارات کا معاملہ آئین و قانون کے مطابق حل کرنے کی ہدایت کی۔
خبر کا کوڈ : 554533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش