0
Thursday 21 Jul 2016 21:09

آزاد کشمیر الیکشن کے غیر سرکاری نتائج

آزاد کشمیر الیکشن کے غیر سرکاری نتائج
اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے ارکان کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور نتائج کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے جب کہ ابتدائی غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق 19860 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔  ایل اے 36 ویلی ون کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے عبدالرحمن کو 2 ووٹ ملے ، گورنمنٹ مین پرائمری اسکول پولنگ اسٹیشن پر2 ووٹ ہی رجسٹرڈ تھے۔متحدہ قومی موومنٹ کے عبدالرحمن کو ووٹ دینے والے بہن بھائی تھے۔

ایل اے 25 مظفرآباد 2 کے 10 پولنگ اسٹیشنزکے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق (ن) لیگ کے چوہدری شہزادمحمود 1815ووٹ لے کر آگے، پی پی پی کے سید باذل نقوی 916 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

ایل اے 25 مظفرآباد 2 کے 1 پولنگ اسٹیشنزکے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق (ن) لیگ کے چوہدری شہزادمحمود 2217 ووٹ لے کر آگے،پی پی پی کے باذل نقوی 1061 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

ایل اے23 نیلم،19 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق (ن) لیگ کے غلام قادر 4907ووٹ لے کر آگے، پیپلزپارٹی کے چوہدری عبدالوحید 1256ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 14 وسطی باغ، پولنگ اسٹیشن 101 دکن سیداں سے مسلم لیگ (ن) مشتاق منہاس 155ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ پیپلز پارٹی کے قمر زمان 11ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر اور تحریک انصاف کے راجہ خورشید 6 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

لاڑکانہ ایل اے 30جموں کی نشست پر پولنگ اسٹیشن پرصرف ایک ووٹ رجسٹر تھا وہ بھی کاسٹ نہ ہوا،اکلوتاووٹربھی نہ آیا،عملہ انتظارکرتارہ گیا،کشمیر الیکشن کیلئے لاڑکانہ الیکشن آفس میں پولنگ اسٹیشن قائم کیاگیاتھا،ایک ووٹرکیلئے عملہ اورسیکیورٹی کے 20ارکان تعینات تھے۔

جھنگ کے ایل اے 38 کشمیر ویلی 3، پولنگ اسٹیشن 9 پر کوئی ووٹ کاسٹ نہیں ہوا،مذکورہ پولنگ اسٹیشن پر 25 ووٹ رجسٹرڈ ہیں،جن میں سے 14 مرد اور 11 خواتین ہیں۔

وادی نیلم،ایل اے 23 نیلم ون، پولنگ اسٹیشن یونین کونسل خواجہ سیری کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کےامیدوار شاہ غلام نے 138 ووٹ حاصل کیے ،پیپلز پارٹی کے میاں عندالوحید نے 01 ووٹ حاصل کیا۔

ایل اے 23 نیلم 1 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 136 کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق (ن) لیگ کے غلام قادر 718 ووٹ لے کر آگے رہے،پی پی پی کے میاں عبدالوحید 54 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

ایل اے 18 پونچھ 2 کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سردار بہادر145 ووٹ لے کر آگے، جبکہ پی پی پی کے غلام صادق 115 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 23 نیلم کے پولنگ اسٹیشن نمبر 135 کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے غلام قادر 155 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پی پی پی کے میاں عبدالوحید 3 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

ایل اے 18 پونچھ 2 کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سردار بہادر145 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پی پی پی کے غلام صادق 115 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 9 کوٹلی 2 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 14 کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی پی پی کے جاوید اقبال 212 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ (ن) لیگ کے فاروق سکندر 186 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں۔

سندھنوتی ایل اے22 پولنگ اسٹیشن 93 کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوارسردار طاہر فاروق 306 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کےفہیم اختر107ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے10 کوٹلی 3 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 39 کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق (ن) لیگ کے راجا نصیر احمد 204 ووٹ لے کر آگے،جبکہ تحریک انصاف کے چوہدری اخلاق 6 ووٹ لے کر پیچھے رہے۔

باغ،ایل اے 14، پولنگ اسٹیشن نمبر101کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق (ن) لیگ کے راجہ مشتاق منہاس 155ووٹ لے کرکامیاب ہوئے،پیپلز پارٹی کے راجہ قمرالزمان 11ووٹ لے کردوسرے نمبر پر ہیں۔

ضلع حویلی، ایل اے16،پولنگ اسٹیشن نمبر138کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے خواجہ طارق 189ووٹ لے کر آگے جبکہ (ن) لیگ کے خواجہ عزیر 102ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ضلع حویلی، ایل اے 16پولنگ اسٹیشن1 کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق (ن) لیگ کے چوہدری عزیر 504 ووٹ لے کر آگے ہیں، پیپلز پارٹی کے خواجہ طارق 4 ووٹ حاصل کرسکے۔

ایل اے 22 سدھنوتی 2 کے 3 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی پی پی کے سردار فہیم اختر 446 ووٹ لے کر آگے ہیں، (ن) لیگ کے فاروق احمد طاہر 409 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 13 باغ 1 کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق (ن) لیگ کے راجہ افتخارایوب 214 ووٹ لے کر آگے ہیں، مسلم کانفرنس کے سردار عتیق 57 ووٹ لے کردوسرے نمبرپر ہیں۔

ہٹیاں بالا، ایل اے28پولنگ اسٹیشن 1 کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق (ن) لیگ کے راجہ فاروق حیدر125ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کےاسحاق طاہر107ووٹ لے کردوسرے نمبرپر ہیں۔

ایل اے 25 مظفر آباد 2 کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق پی پی پی کے باذل نقوی 99 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ (ن) لیگ کے چوہدری شہزاد محمود 51 ووٹ لے کر پیچھے رہے۔

کراچی میں ایل اے 30، پولنگ اسٹیشن 44 کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق ایم کیو ایم 24، پیپلز پارٹی 04، مسلم لیگ کے امیدوار نے 11 ووٹ حاصل کیے ۔

ایل اے 25 مظفرآباد 2 کے 2 پولنگ اسٹیشنزکے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق پی پی پی کے باذل نقوی 199 ووٹ لے کر آ گے، جبکہ (ن) لیگ کے چوہدری شہزاد محمود 185 ووٹ لے کر پیچھے رہے۔

ایل اے 29 مظفرآباد ہٹیاں بالا 2 کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق پی پی پی کے چوہدری محمد رشید 213 ووٹ لے کر آگے،مسلم کانفرنس کے دیوان علی 167 ووٹ لے کر پیچھے رہے۔

ایل اے 28 ہٹیاں بالا 1 کے 2 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق (ن) لیگ کے راجہ محمد فاروق 252 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے اسحاق طاہر 118 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 1 میرپور 1 کے 2 پولنگ اسٹیشنزکے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مسعود خالد338ووٹ لےکر آگے،:پیپلز پارٹی کے شاہد افسر 79ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

ایل اے30 ساہیوال، پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے سردار مقصود زمان 4 ووٹ لے کر آگے ہیں۔

ایل اے9 کوٹلی2 کے 15 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سردار فاروق سکندر 3719ووٹ لے کر آگے ہیں،پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال 1522ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 8 کوٹلی1 کے 3 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق مسلم کانفرنس کے امیدوار ملک محمدنواز 364ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد یوسف 301ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

ایل اے38 کشمیر ویلی، پولنگ اسٹیشن نمبر 24 کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے اویس محمد شاہ اور پیپلز پارٹی کے حفیظ الرحمان نے 12،12ووٹ حاصل کیے۔

ایل اے1میرپور1، پولنگ اسٹیشن نمبر1کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق (ن) لیگ کے مسعود خالد 101ووٹ لے کر آگے جبکہ پیپلز پارٹی کے افسر شاہد76ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

ایل اے 24 مظفرآباد 1 کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق
(ن) لیگ کی نورین عارف 207 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم کانفرنس کے میر عتیق الرحمان 68 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے22سدھنوتی2کے 8 پولنگ اسٹیشنزکے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق (ن) لیگ کے طاہر فاروق 1118ووٹ لے کر آگے،پیپلز پارٹی کے سردار فہیم اختر 901ووٹ لر کردوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے23 نیلم چار پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق (ن) لیگ کے شاہ غلام قادر 1342ووٹ لے کر آگے ہیں، پیپلز پارٹی کے عبدالوحید 275ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

ایل اے 30، پولنگ اسٹیشن 45کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار میر ظفر اقبال نے 42 ووٹ حاصل کئے ، پیپلز پارٹی کے چوہدری امیر حیدر نے 14 حاصل کئے۔

ایل اے 25 مظفر آباد 2 کے 5 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق (ن) لیگ کے چوہدری شہزاد محمود 575 ووٹ لے کر آگے، جبکہ پی پی پی کے باذل نقوی 415 ووٹ لے کردوسرے نمبرپر ہیں۔

ایل اے12کوٹلی5 کے 2پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق (ن) لیگ کے راجہ نثاراحمد خان214ووٹ لے کر آگے،تحریک انصاف رفیق نیئر 60ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

ایل اے 9 کوٹلی 2 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 153 کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق (ن) لیگ کے فاروق سکندر 123 ووٹ لے کر آگے، جبکہ پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال 18 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 29 ہٹیاں بالا 6 کے 14 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق مسلم کانفرنس کے دیوان علی 3208 ووٹ لے کر آگے،پی پی پی کے محمد رشید 1907 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

ایل اے 24 مظفرآباد1 کے 3 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق (ن) لیگ کی نورین عارف 578 ووٹ لے کر آگے،مسلم کانفرنس کے میر عتیق الرحمن 198 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

ایل اے37 پولنگ اسٹیشن دہلی گیٹ کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے غلام محی الدین 144ووٹ لے کر آگے،ن لیگ کے غلام عباس 55ووٹ لے کر دوسرےنمبر پر ہیں۔

ایل اے10 کوٹلی 3 کے6 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری اخلاق 1402ووٹ لے کرآگے، (ن) لیگ کےراجہ نصیراحمد 948ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے11 کوٹلی4 کے تین پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق (ن) لیگ کے راجہ اقبال 388ووٹ لے کر آگے،پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسین 337ووٹ لے کردوسرے نمبر پر ہیں۔

خبر کا کوڈ : 554553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش