QR CodeQR Code

عالم اسلام استعماری سازشوں کی زد میں ہے، علامہ ریاض شاہ

21 Jul 2016 21:17

اسلام ٹائمز: جماعت اہلسنت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ محبت رسول ہی تمام مسلمانوں کو متحد کر سکتی ہے، مسجد نبوی کے باہر دھماکہ کرنیوالے اسلام دشمنوں کے ایجنٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نظام مصطفی کے نفاذ سے ہی تمام مسلمانوں کے مسائل حل ہو سکتے ہیں، صوفیاء کے آستانے رشد و ہدایت کے مراکز ہیں، بھارت اپنی فوج کشمیر سے نکالے، آج مقبوضہ کشمیر کا ہر نوجوان برہان وانی بننا چاہتا ہے، کشمیری عوام آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ روحانی انقلاب ہی امن کا بہترین ذریعہ ہے، عالم اسلام استعماری سازشوں کی زد میں ہے، اسلامی دنیا کے مسائل پر غور کیلئے اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی جائے، امریکہ بھارت اور اسرائیل اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ترنول شریف میں سالانہ روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ محبت رسول ہی تمام مسلمانوں کو متحد کر سکتی ہے، مسجد نبوی کے باہر دھماکہ کرنیوالے اسلام دشمنوں کے ایجنٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نظام مصطفی کے نفاذ سے ہی تمام مسلمانوں کے مسائل حل ہو سکتے ہیں، صوفیاء کے آستانے رشد و ہدایت کے مراکز ہیں، بھارت اپنی فوج کشمیر سے نکالے، آج مقبوضہ کشمیر کا ہر نوجوان برہان وانی بننا چاہتا ہے، کشمیری عوام آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 554554

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/554554/عالم-اسلام-استعماری-سازشوں-کی-زد-میں-ہے-علامہ-ریاض-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org