QR CodeQR Code

رواں سال گلگت بلتستان کے لئے 14 لاکھ 25 ہزار بوری گندم ملے گی

21 Jul 2016 23:19

اسلام ٹائمز: وفاقی حکومت کی ہدایت پر پاسکو نے گلگت بلتستان کے کوٹے کی گندم سے 75 ہزار بوریاں کم کر دی ہیں، جس کے بعد موجودہ سال گلگت بلتستان کے لئے 14 لاکھ 25 ہزار بوری گندم ملے گی


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے گندم کے کوٹے میں 75 ہزار بوریوں کی کٹوتی کر دی ہے، جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کو ماہانہ 7500 گندم کی بوریاں کم ملیں گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے لئے سالانہ 15 لاکھ گندم کی بوریاں کوٹے کے تحت فراہم کرتی تھی اور ایڈوانس رقم بھیجنے کے بعد پاسکو کی جانب سے ماہانہ ایک لاکھ 25 ہزار گندم کی بوریاں بھیجی جاتی تھیں۔  وفاقی حکومت کی ہدایت پر پاسکو نے گلگت بلتستان کے کوٹے کی گندم سے 75 ہزار بوریاں کم کر دی ہیں، جس کے بعد موجودہ سال گلگت بلتستان کے لئے 14 لاکھ 25 ہزار بوری گندم ملے گی اور ماہانہ ایک لاکھ 18 ہزار بوری گندم فراہم کی جا رہی ہے۔ جولائی کے مہینے میں بھی ایک لاکھ 18 ہزار بوری گندم فراہم کی گئی ہے۔ گندم کی بوریاں کم کرنے کے باعث گلگت میں آٹا ڈیلروں کے کوٹے میں بھی واضح کمی کر دی گئی ہے اور ہر ڈیلر کے کوٹے سے دس دس آٹے کے تھیلے کم کر دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ دنوں آٹا ڈیلروں نے پورے شہر میں احتجاجی مظاہرے کئے اور ٹائر جلا کر سڑکیں بند کر دی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 554577

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/554577/رواں-سال-گلگت-بلتستان-کے-لئے-14-لاکھ-25-ہزار-بوری-گندم-ملے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org