0
Friday 22 Jul 2016 06:33

کشمیریوں سے یکجہتی، فیصل آباد میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی ریلی

کشمیریوں سے یکجہتی، فیصل آباد میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی ریلی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن فیصل آباد کی جانب سے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پنجاب میڈیکل کالج سے ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت پرنسپل پی ایم سی پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر، ڈاکٹر خرم سہیل راجہ اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد عرفان نے کی۔ انہوں نے شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج ظلم واستبداد کا بازار گرم کئے ہوئے ہے، جو کہ انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے، بھارت ظلم اورطاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کو اس صورت حال کا نوٹس لے کر کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 554603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش