QR CodeQR Code

نیب نے شرمیلا فاروقی کو 21 سال کی سزا سنا دی، نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

22 Jul 2016 13:58

اسلام ٹائمز: شرمیلا فاروقی کے سرکاری عہدے کیخلاف الیکشن کمیشن، چیف سیکریٹری سندھ اور اسٹیٹ بینک کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے، نیب کے خط کے مطابق شرمیلا فاروقی چھ سال سے عہدوں پر براجمان ہیں، وہ 2021ء تک نیب کے فیصلے کی روشنی میں قانونی طورپر نااہل ہیں اور گزشتہ 6 سال سے لی گئی مراعات بھی غیر قانونی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی مشیر برائے ثقافت شرمیلا فاروقی کی نااہلی کیلئے نیب کراچی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ عثمان فاروقی، انیسہ فاروقی اور شرمیلا فاروقی اکیس سال تک کسی عہدے کیلئے اہل نہیں ہیں۔ احتساب عدالت نے 2011ء میں کرپشن کیس میں پلی بارگین کی منظوری دی تھی۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے شرمیلا فاروقی پلی بارگین کی وجہ سے اکیس سال تک کسی عہدے پر تعینات نہیں ہو سکتیں۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ پلی بارگیننگ کی سزا کم کرکے دس سال ہونے کی ترمیم شرمیلا فاروقی پر لاگو نہیں ہوتی، یہ ترمیم شرمیلا فاروقی کی سزا کے چار ماہ بعد کی گئی تھی۔ شرمیلا فاروقی مارچ 2010ء میں مشیر اور 2013ء میں رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر رہی ہیں۔ نیب عدالت کی سزا کے بعد شرمیلا فاروقی 2021ء تک نااہل ہیں۔

نیب نے شرمیلا فاروقی کے سرکاری عہدے کے خلاف الیکشن کمیشن، چیف سیکریٹری سندھ اور اسٹیٹ بینک کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ نیب کے خط کے مطابق شرمیلا فاروقی چھ سال سے عہدوں پر براجمان ہیں، وہ 2021ء تک نیب کے فیصلے کی روشنی میں قانونی طورپر نااہل ہیں اور گزشتہ 6 سال سے لی گئی مراعات بھی غیر قانونی ہیں۔ یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ مراعات اور سرکاری فیصلوں کی کیا قانونی حیثیت ہوگی۔ نیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت نے نیب عدالت کے فیصلے کی خلاف ورزی کی۔ واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی پچھلے چھ سال سے وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر، معاون خصوصی اور رکن سندھ اسمبلی کے ساتھ ساتھ کئی محکموں کے قلمدان ان کے پاس رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 554632

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/554632/نیب-نے-شرمیلا-فاروقی-کو-21-سال-کی-سزا-سنا-دی-نااہلی-کیلئے-الیکشن-کمیشن-خط-لکھ-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org