0
Friday 22 Jul 2016 14:41

امجد صابری قوم کا اثاثہ تھے، وفاق سے ایوارڈ کا مطالبہ کرتا ہوں، یوسف رضا گیلانی

امجد صابری قوم کا اثاثہ تھے، وفاق سے ایوارڈ کا مطالبہ کرتا ہوں، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں صوفی ازم کی اشد ضرورت ہے کیونکہ صوفی ازم کے ذریعے ہی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ کراچی میں شہید امجد صابری کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امجد صابری قوم کا اثاثہ تھے، امجد صابری اور غلام فرید صابری نے قوالی میں بہت نام کمایا۔ وفاق سے امجد صابری کیلئے ایوارڈ کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے حالات میں پہلے سے بہتری آئی ہے، رینجرز اختیارات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ رینجرز اختیارات کا جواب وزیر اعلیٰ سندھ ہی دے سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 554640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش