0
Friday 22 Jul 2016 23:56

مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام لیہ میں کاظمی چوک پر دھرنا

مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام لیہ میں کاظمی چوک پر دھرنا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے زیر اہتمام کاظمی چوک پر احتجاجی دھرنا دیا گیا، جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، دھرنے کے شرکاء سے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماء سید عدیل عباس زیدی، ضلعی سیکرٹری جنرل محسن عباس سیواگ، معروف ذاکر اہلبیت نواز سندھڑ، سید خلیق شاہ، سید شفقت ہاشمی، قاضی شاہ مردان اور دیگر نے خطاب کیا۔ دھرنا سہ پہر 4 بجے کے بعد شروع ہوا، اس موقع پر دھرنے کے شرکاء نے کروڑ اور لیہ کو ملانے والے روڈ کو کاظمی چوک کے مقام پر بلاک کیا، اور پرامن احتجاج کیا، دھرنے کے موقع پر مقامی پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے بھی انتظامات کئے گئے تھے، دھرنا رات 9 بجے تک جاری رہا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنماء سید عدیل عباس زیدی کا کہنا تھا کہ حکمران ملت تشیع کا صبر آزما رہے ہیں، اگر فوری طور پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو اس تحریک کا اختتام حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمہ پر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 554744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش