0
Saturday 23 Jul 2016 00:04

ناکام بغاوت کے بعد یونان میں داخل ہونے والے 8 ترک فوجیوں کو سزا

ناکام بغاوت کے بعد یونان میں داخل ہونے والے 8 ترک فوجیوں کو سزا
اسلام ٹائمز۔ یونان کی عدالت نے بغاوت کی کوشش ناکام ہونے کے بعد پڑوسی ملک میں غیرقانونی طریقے سے داخل ہونے پر 8 ترک فوجیوں کو سزا سنا دی، غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونان کی ایک عدالت نے 8 ترک فوجیوں کو 2 ماہ کی سزا سنائی جو غیر قانونی طریقے سے ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر یونان میں داخل ہوئے تھے، سزا پانے والوں میں 3 میجر، 3 کیپٹن اور 2 سرجنٹ میجر شامل ہیں۔ سماعت کے دوران فوجیوں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فوجیوں کو بغاوت سے متعلق کوئی علم نہیں تھا، جب کہ حکام کی جانب سے انہیں تین ہیلی کاپٹر دیئے گئے اور حکم دیا گیا کہ انہیں زخمی فوجیوں اور عام شہریوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا ہے تاہم ان کے 2 ہیلی کاپٹروں میں اچانک آگ لگ گئی جس کے بعد تمام 8 فوجی ایک ہیلی کاپٹر میں سوار ہوئے اور ایک مقام پر قیام کیا جہاں انہیں موبائل فون انٹرنیٹ کے ذریعے معلوم ہوا کہ حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ناکام ہوگئی جس کے بعد انہوں نے یونان آنے کا فیصلہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 554746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش