QR CodeQR Code

جرمنی کے شہر میونخ کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی

23 Jul 2016 05:25

اسلام ٹائمز: جرمن حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، پولیس نے شاپنگ سینٹر کو خالی کراکے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے اور اطراف کے علاقے کو بھی سیل کردیا گیا ہے، حملہ آروں کی تعداد ایک سے زیادہ ہوسکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ میں اولمپک اسٹیڈیم کے قریب شاپنگ سینٹر میں مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق مسلح شخص کی فائرنگ سے شاپنگ سینٹر میں بھگدڑ مچ گئی جس سے کئی افراد ایک دوسرے پر گرنے سے بھی زخمی ہوئے جب کہ واقعہ کے بعد پولیس نے شاپنگ سینٹر کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، فائرنگ کے واقعے کے بعد شہر میں ٹرین اور میٹرو سروس بند کردی گئی ہے جب کہ شہر میں فوج کو طلب کرلیا گیا ہے اور جرمن حکام کی جانب سے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے شاپنگ سینٹر کو خالی کراکے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے اور اطراف کے علاقے کو بھی سیل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آروں کی تعداد ایک سے زیادہ ہوسکتی ہے۔ جرمن حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ کچھ سالوں سے یورپ کے مختلف ممالک میں دہشت گردی کے حملوں میں اضافہ ہو ہے، گذشتہ ہفتے فرانس کے شہر نائس میں ایک شخص نے عوام کو ٹرک سے کچل دیا تھا، اس حملے میں 84 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 554751

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/554751/جرمنی-کے-شہر-میونخ-شاپنگ-سینٹر-میں-فائرنگ-سے-9-افراد-ہلاک-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org