0
Saturday 23 Jul 2016 10:30

عوام نے پیپلز پارٹی کو نشان عبرت بنا دیا، ترابی

عوام نے پیپلز پارٹی کو نشان عبرت بنا دیا، ترابی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے فوج کی نگرانی میں صاف و شفاف انتخابات کرائے، پیپلز پارٹی کو ناقص کارکردگی پر عوام نے نشان عبرت بنایا۔ مسلم لیگ (ن) اور اس کی مفاہمتی پارٹیوں کو بھاری مینڈیٹ دیا، ہم سب جیتنے والوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ منتخب نمائندے عدل و انصاف اور میرٹ کی بنیاد پر عوام کی توقعات پر پورا اتریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی فکری اور نظریاتی تربیت اور اپنے اصلاحی ایجنڈے کے ساتھ خدمت جاری رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 554778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش