0
Saturday 23 Jul 2016 10:34

کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں، نفیس زکریا

کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں، نفیس زکریا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کا بھارت کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دینے کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ ریاست ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے اٹوٹ انگ قرار دیے جانے کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ ریاست ہے لیکن بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی حق خود ارادیت کو سلب کر رکھا ہے جس کا وعدہ اس کے بانی رہنماؤں نے کیا تھا۔ ترجمان نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ انسانی حقوق، انسانیت کے تحفظ کے لیے قوانین اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔
خبر کا کوڈ : 554780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش