0
Saturday 23 Jul 2016 13:35

کراچی آپریشن کا حتمی مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی آپریشن کا حتمی مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے کراچی آپریشن کا حتمی مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے وزیراعظم کراچی آپریشن کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لے کر اس کی حتمی منظوری دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی آپریشن کے آخری مرحلے کیلئے مربوط آپریشنل پلان کی تیاری کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو سندھ حکومت اور سیکورٹی اداروں سے مشاورت کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اس آپریشن کے آخری مرحلے میں سیکورٹی ادارے قانون کے تحت وسیع تر اختیارات کے مطابق دہشت گرد تنظیموں، غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں خصوصا بھارتی ایجنسی ’’را ‘‘ کے ایجنڈے کے تحت کام کرنے والے عناصر و گروپس، کالعدم جماعتوں، عسکری ونگز اور ان کے سہولت کاروں، ہمددردوں اور مالی مدد گاروں کا ڈیٹا مرتب کرکے ٹارگٹڈ آپریشنز کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 554837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش