QR CodeQR Code

عمران خان سے بابراعوان کی ملاقات، پانامہ لیکس اور وزیراعظم کی نااہلی پر قانونی مشاورت

23 Jul 2016 17:36

اسلام ٹائمز: سینئیر قانون دان بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی آئین کے مطابق نااہلی ثابت ہوتی ہے، عمران خان کا کرپشن اور وزیراعظم کے خلاف نااہل ہونے کا موقف درست ہے، قانون اور آئین سے کوئی ماورا نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کا نام پانامہ لیکس میں آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پیسہ غیرقانونی طریقے سے باہر بھیجا گیا۔ غیر قانونی اقدامات پر وزیراعظم کو ہر صورت عدالتوں کا سامنا کرنا پڑیگا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سنئیر قانون دان و سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے بنی گالہ میں ملاقات کی جس میں پانامہ لیکس اور وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق قانونی معاملات پر مشاورت کی گئی۔ چالیس منٹ تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین بھی موجود تھے، عمران خان کا کہنا تھا کہ غیرقانونی اقدامات پر وزیراعظم کو ہر صورت عدالتوں کا سامنا کرنا پڑیگا۔ سینئیر قانون دان بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی آئین کے مطابق نااہلی ثابت ہوتی ہے، عمران خان کا کرپشن اور وزیراعظم کے خلاف نااہل ہونے کا موقف درست ہے، قانون اور آئین سے کوئی ماورا نہیں۔


خبر کا کوڈ: 554894

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/554894/عمران-خان-سے-بابراعوان-کی-ملاقات-پانامہ-لیکس-اور-وزیراعظم-نااہلی-پر-قانونی-مشاورت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org