QR CodeQR Code

جماعت اسلامی نے کشمیر ایشو پر اے پی سی بلا لی

23 Jul 2016 17:23

اسلام ٹائمز: یہ کانفرنس 29 جولائی کو 3 بجے سہ پہر ہالیڈے ان اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، محمد عمران خان چیئرمین تحریک انصاف، سینیٹر راجہ ظفر الحق، مولانا فضل الرحمن، مولانا سمیع الحق، مولانا عبدالغفور حیدری، سید خورشید احمد شاہ، بلاول بھٹو زرداری، پروفیسر حافظ محمد سعید، چودھری شجاعت حسین سمیت دیگر رہنماؤں کو دعوت نامے بھجوا دیئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اقوام متحدہ، اقوام عالم اور عالمی اداروں کی توجہ، ایک کروڑ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت، مسئلہ کشمیر پر قومی موقف کے احیا اور مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کیلئے قومی قیادت اور آزاد و مقبوضہ کشمیر کے قائدین کی آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے۔ یہ کانفرنس 29 جولائی کو 3 بجے سہ پہر ہالیڈے ان اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، محمد عمران خان چیئرمین تحریک انصاف، سینیٹر راجہ ظفر الحق، مولانا فضل الرحمن، مولانا سمیع الحق، مولانا عبدالغفور حیدری، سید خورشید احمد شاہ، بلاول بھٹو زرداری، پروفیسر حافظ محمد سعید، چودھری شجاعت حسین، اسفند یار خان ولی، حافظ ابتسام الٰہی ظہیر، شیخ رشید احمد، حافظ عاکف سعید، محمد اعجاز الحق، پیر صبغت اللہ راشدی، ضیاء اللہ شاہ بخاری، محمود خان اچکزئی، سردار اختر مینگل، ڈاکٹر طاہر القادری، سینیٹر پروفیسر ساجد میر، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، محمد احمد لدھیانوی، رسول بخش پلیجو، ڈاکٹر قادر مگسی، آفتاب محمد خان شیرپاؤ، صاحبزادہ پیر عبدالرحیم نقشبندی سمیت ملک بھر کے دینی و سیاسی اور کشمیری رہنماؤں کو کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 554896

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/554896/جماعت-اسلامی-نے-کشمیر-ایشو-پر-اے-پی-سی-بلا-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org