0
Saturday 23 Jul 2016 17:51

لاہور، تحریک صراط مستقیم کا احتجاجی مظاہرہ، کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت

لاہور، تحریک صراط مستقیم کا احتجاجی مظاہرہ، کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ لاہور پریس کلب کے باہر تحریک صراط مستقیم کے درجنوں کارکنوں نے کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی حکومت کیخلاف اور کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومت مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھائے اور اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی رائے کے مطابق مسئلہ حل کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف مودی سے دوستی کی خاطر بے گناہ کشمریوں کے خون کا سودا نہ کرے، کشمیریوں پر بھارت کے بے پناہ مظالم افسوسناک ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ کشمیر کمیٹی اپنا کردار ادا کرنے کے بجائے پیسے بنانے میں لگی ہوئی ہے، مولانا صاحب کو کشمیریوں کی جانوں سے زیادہ اپنا مفاد عزیز ہے اس لئے فوری طور پر مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کی سربراہی سے ہٹا کر غیر متنازع اور کسی کشمیری کو کمیٹی کا سربراہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے، انٹرنیٹ سروس تک بند ہے، اور مسلسل مظلوم فلسطینیوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، حکومت عالمی سطح پر کشمیر کے مسئلے کو اٹھائے اور کشمیریوں کو ان کا حق دلائے، کشمیری پاکستان سے محبت کی سزا میں بھارتی ظلم کا شکار ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 554899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش