0
Saturday 23 Jul 2016 18:21
کشمیر کمیٹی کی قیادت فوری تبدیل کی جائے

آزاد کشمیر الیکشن میں حکومتی دھاندلی پر وائیٹ پیپر جاری کریں گے، صاحبزادہ حامد رضا

آزاد کشمیر الیکشن میں حکومتی دھاندلی پر وائیٹ پیپر جاری کریں گے، صاحبزادہ حامد رضا
 اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان لاہور کے صدر مفتی محمد حسیب قادری کی رہائش گاہ پر پارٹی عہیداروں اور کارکنوں سے خطاب میں کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کا الیکشن (ن) لیگ نہیں وفاقی حکومت جیتی ہے، آزاد کشمیر کا الیکشن جیتنے کیلئے وفاقی حکومت نے اربوں روپے خرچ کیے، ہر حلقے میں جعلی ووٹرز کا اندراج ہوا اور لاکھوں ووٹرز کو انتخابی فہرستوں میں سے نکلوا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی کے ثبوت اکٹھے کرکے وائٹ پیپر شائع کریں گے، سندھ حکومت رینجرز کے اختیارات جلد بحال کرے، کشمیر کمیٹی کی قیادت کی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے، پارلیمنٹ غیرت کے نام پر قتل کو سنگین ترین جرم قرار دے، پانالیکس کو مردہ ایشوز سمجھنے والے خود فریبی کا شکار ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ لاہور میں بچوں کے اغوا کی بڑھتی وارداتیں پنجاب حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہیں، بھارت ایسا اسلحہ استعمال کر رہا ہے جس سے سینکڑوں کشمیری نابینا ہو چکے ہیں، کشمیریوں کو مسلمان ہونے اور پاکستان سے محبت کے جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں نے بھارت کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے کشمیریوں کا اعتماد کھو دیا ہے، بھارت کا تجارتی وسفارتی بائیکاٹ کیا جائے، ہمارے حکمران جمہوری رویے اختیار کریں۔
خبر کا کوڈ : 554904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش