0
Saturday 23 Jul 2016 19:10

جرگہ ممبران کی فیصلے کے وقت لینے والے مچلگہ غیر قانونی قرار

جرگہ ممبران کی فیصلے کے وقت لینے والے مچلگہ غیر قانونی قرار
اسلام ٹائمز۔ جرگہ ممبران اور ملکان کی جانب سے جرگوں میں فیصلہ کرنے کیلئے لی جانے والی رقم ( مچلگہ) کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ جو ایف سی آر، رواج اور قانون کے خلاف ہے۔ مچلگہ کی رقم نقد طلب کرنے پر اب جرگہ ممبران کے شکایت کرنے پر باقاعدہ قانونی کاروائی کی جائیگی۔ کیونکہ یہ صرف عدالت میں فارم پر لکھوایا جاسکتا ہے کہ جرگہ کی رائے کو مانا جائے جبکہ ممبران نقد وصول نہیں کرسکتے۔ جو بعد میں اکثر واپس نہیں کرتے اور سالوں سال اس کے پیچھے سرگرداں رہتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کرم ایجنسی یا فاٹا میں نامور اور ایماندار جرگہ ممبران موجود ہیں۔ جو نہ تو رشوت کا تقاضا کرتے ہیں نہ ہی مچلکے کی رقم ہڑپ کرتے ہیں۔ مگر کچھ گندی مچھلیوں کی وجہ سے پورے تالاب کو گندا کیا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 554911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش