0
Saturday 23 Jul 2016 20:59

عدالت کا لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو پیش نہ کرنے پر سخت اظہار برہمی، رپورٹ طلب

عدالت کا لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو پیش نہ کرنے پر سخت اظہار برہمی، رپورٹ طلب
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمات میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف دھماکہ خیز مواداور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس کی جانب سے عزیر بلوچ کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے عزیر بلوچ کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کردیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 554928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش