QR CodeQR Code

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں اہم پیش رفت، حماد صدیقی کو مرکزی ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ

23 Jul 2016 21:03

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے کارکنوں کا نام فیکٹری مالکان کی جے آئی ٹی کی روشنی میں نامزد ہوگا، فیکٹری مالکان نے جے آئی ٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا تھا کہ فیکٹری کو بھتہ نہ دینے کی پاداش میں آگ لگائی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی کو مرکزی نامزد کرتے ہوئے مقدمے کا ضمنی چالان عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے حوالے سے حکومت سندھ نے مقدمے کا ضمنی چالان عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی کو مقدمے کا مرکزی ملزم نامزد کیا جائے گا جبکہ سیکٹر انچارج عبدالرحمان عرف بھولا، ملزم زبیر عرف چریا، ادیب اقبال و دیگر کو بھی اس مقدمے میں نامزد کیا جائیگا۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں کا نام فیکٹری مالکان کی جے آئی ٹی کی روشنی میں نامزد ہوگا۔ فیکٹری مالکان نے جے آئی ٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا تھا کہ فیکٹری کو بھتہ نہ دینے کی پاداش میں آگ لگائی گئی تھی۔ بلدیہ فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ میں 256 افراد جل کر جاں بحق ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 554930

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/554930/سانحہ-بلدیہ-فیکٹری-کیس-میں-اہم-پیش-رفت-حماد-صدیقی-کو-مرکزی-ملزم-نامزد-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org