QR CodeQR Code

آئی ایس او کا اتوار کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک گیر ریلیاں نکالنے کا اعلان

24 Jul 2016 00:42

اسلام ٹائمز: مرکزی نائب صدر آئی ایس او سرفراز نقوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو ملک کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی جن کا مقصد کشمیری عوام سے اظہار یکہجتی کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف اتوار کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ مرکزی نائب صدر آئی ایس او سرفراز نقوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو ملک کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی نائب صدر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد کے ڈی چوک پر بڑی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ کشمیریوں پر ہونے والا ظلم تاریخ کی بدترین مثال ہے، حکومت مجبور کشمیریوں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائے۔


خبر کا کوڈ: 554970

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/554970/آئی-ایس-او-کا-اتوار-کو-کشمیریوں-سے-اظہار-یکجہتی-کیلئے-ملک-گیر-ریلیاں-نکالنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org