QR CodeQR Code

افغان طالبان کا کابل خودکش حملوں سے لاتعلقی کا اظہار

24 Jul 2016 01:50

اسلام ٹائمز: میڈیا کو جاری بیان میں ذبیح اللہ مجاہد نے لکھا ہے کہ افغان طالبان کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہم عوام کے درمیان نفرت کی ہر اس کوشش کی مذمت کرتے ہیں جو ملت کو قوم، گروہ اور سمت میں تقسیم کرے اور انہیں لڑائے۔


اسلام ٹائمز۔ کابل میں شیعہ ہزارہ قبیلے کی احتجاجی ریلی پر ہونے والے خودکش حملے میں شہادتوں کی تعداد 80 سے تجاوز کر گئی ہے۔ احتجاجی مظاہرے میں یکے بعد دیگرے تین خودکش دھماکے ہوئے تھے، جن میں دو سو سے زائد افراد مجروح بھی ہوئے۔ ان خودکش حملوں سے افغان طالبان نے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے انہیں افغان قوم میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا کو جاری بیان میں لکھا ہے کہ ہم اپنی وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ درعین حال میں ہم عوام کے درمیان نفرت کی ہر اس کوشش کی مذمت کرتے ہیں، جو ملت کو قوم، گروہ اور سمت میں تقسیم کرے اور پھر انہیں لڑائے۔ اس نوعیت کے واقعات ملک دشمن عناصر کا کام ہے اور یہ نہایت برا اقدام ہے۔


خبر کا کوڈ: 554989

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/554989/افغان-طالبان-کا-کابل-خودکش-حملوں-سے-لاتعلقی-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org