0
Sunday 24 Jul 2016 07:19

کڑا احتسابی نظام لائیں گے، راجہ فاروق

کڑا احتسابی نظام لائیں گے، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کی دو تہائی اکثریت میاں نواز شریف کی پالیسیوں پر اعتماد ہے، (ن) لیگ کی آزاد کشمیر میں حکومت کی گڈگورننس اور تحریک آزادی اولین ترجیح ہو گی، کسی سے کوئی سیاسی انتقام نہیں لیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ متنازعہ تعلیمی پیکیج کو ازسرنو دیکھنا ہو گا، 5 سال میں خلاف میرٹ کاموں کے بارے میں اہم فیصلے ہوں گے، پبلک سروس کمیشن کی تشکیل نو کریں گے۔ محکمہ صحت کی خرابیوں کو دور کرنے کے لئے اعلیٰ سطح کے فیصلے کیے جائیں گے۔ آزادکشمیر کے اندر احتساب کے کڑے نظام کو نئے سرے سے فعال کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 555022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش