QR CodeQR Code

رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملہ پر وزیراعلیٰ سندھ نے آصف زرداری کو آمادہ کرلیا

24 Jul 2016 10:49

اسلام ٹائمز: کراچی ڈویژن میں رینجرز کو 120 دن کیلئے خصوصی اختیارات کی منظوری دی جائیگی، جبکہ رینجرز کے قیام کی مدت میں بھی ایک برس کی توثیق کی جائیگی، چیف سیکرٹری سندھ پیر کو اختیارات اور قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دینگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سابق صدر مملک اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملہ پر آمادہ کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ نے سابق صدر مملکت آصف زرداری کو آمادہ کر لیا ہے۔ رینجرز کو کراچی ڈویژن میں 120 دن کیلئے خصوصی اختیارات کی منظوری دی جائے گی، جبکہ رینجرز کے قیام کی مدت میں بھی ایک برس کی توثیق کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ پیر کو اختیارات اور قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 555036

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/555036/رینجرز-اختیارات-میں-توسیع-کے-معاملہ-پر-وزیراعلی-سندھ-نے-آصف-زرداری-کو-آمادہ-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org