0
Sunday 24 Jul 2016 11:18

شیعہ سنی پاکستان کے دفاع کی فرنٹ لائن ہیں، جنہیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ سنی پاکستان کے دفاع کی فرنٹ لائن ہیں، جنہیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کی پُرامن جدوجہد کو متاثر کرنے کیلئے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار پنجاب حکومت کے متعصب وزیر رانا ثنااللہ کے بھانجے ڈی پی او اوکاڑہ فیصل رانا نے ہمارے پُرامن اور نہتے کارکنوں کیخلاف بلاجواز ایف آئی آر پولیس کی مدعی میں درج کرکے ہمارے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کیا اور اکثریت اب بھی لاپتہ ہے۔ اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے اوکاڑا قصور میں پنجاب حکومت کی جانب سے پُرامن احتجاجی دھرنے دینے والے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماﺅں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اوکاڑہ پولیس نے قصور میں ہمارے کارکنوں کے گھروں پر چھاپہ مار کر چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا، ہم نواز حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس قبیح عمل کا نوٹس لے، اور اس پولیس گردی میں ملوث ڈی پی او سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کو برطرف کرکے تحقیقات شروع کرے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر کراچی سے لیکر گلگت بلتستان تک کامیاب علامتی دھرنے دیئے گئے، جو پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوئے، ملک بھر میں کہیں بھی کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا، ہمارا مقصد عوام کیلئے تکلیف کا باعث بننا نہیں، بلکہ اپنی تکلیف اور حکومت کی بے حسی سے عوام کو آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ احتجاج علامتی تھا، ہم اپنی مظلومیت سے ظالموں کو سرنگوں کریں گے، جب تک شیعہ نسل کشی میں ملوث افراد کے خلاف ریاستی و عسکری اداروں کی طرف سے ملک گیر آپریشن کا آغاز نہیں کیا جاتا، تب تک مختلف انداز میں ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ صوبائی سکریٹری جنرل نے کہا کہ احتجاجی دھرنے میں شرکت کرنے والے شیعہ و سنی علماءکرام و اکابرین کے شکر گزار ہیں، شیعہ سنی پاکستان کے دفاع کی فرنٹ لائن ہیں، جنہیں دانستہ طور پر دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ حکمران مخصوص تکفیری گروہ سے دوستی کا حق ادا کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 555044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش