QR CodeQR Code

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں زبردستی مخلوط نظام تعلیم مسلط کر نے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سردار ظفر حسین

25 Jul 2016 09:01

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ماڈل سکولوں کے نام پر زنانہ و مردانہ پرائمری سکولوں کا ادغام کیا جا رہا ہے، تاکہ نوجوان نسل کو گمراہی کی راہ پر ڈالا جا سکے، شیطانی تہذیب کو فروغ کا موقع دینا، خود کو تاریکیوں کے سپرد کرنے کے مترادف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی فیصل آباد کے امیر سردار ظفر حسین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران عالمی سازش کے تحت وطن عزیز کو سیکولر سٹیٹ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر اٹھارہ کروڑ پاکستانی ایسی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں زبردستی مخلوط تعلیم مسلط کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ماڈل سکولوں کے نام پر زنانہ و مردانہ پرائمری سکولوں کا ادغام کیا جا رہا ہے، تاکہ نوجوان نسل کو گمراہی کی راہ پر ڈالا جا سکے۔ انہو ں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دے کر پاکستان اس لیے حاصل نہیں کیا تھا کہ یہاں االلہ اور رسول ص کے احکامات کا مذاق اڑایا جائے، شیطانی تہذیب کو فروغ کا موقع دینا، خود کو تاریکیوں کے سپرد کرنے کے مترادف ہے۔


خبر کا کوڈ: 555192

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/555192/پنجاب-کے-تعلیمی-اداروں-میں-زبردستی-مخلوط-نظام-تعلیم-مسلط-کر-نے-کی-شدید-مذمت-کرتے-ہیں-سردار-ظفر-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org