0
Monday 25 Jul 2016 09:09

فیصل آباد میں ہائیکورٹ بینچ کے قیام کے لئے حائل رکاوٹیں دور کی جائیں، غلام حسین شاہد

فیصل آباد میں ہائیکورٹ بینچ کے قیام کے لئے حائل رکاوٹیں دور کی جائیں،  غلام حسین شاہد
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے صوبائی رہنما غلام حسین شاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل آباد میں ہائیکورٹ بینچ کے قیام کے لئے حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این یوتھ ونگ کے صوبائی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک کے تیسرے بڑے شہر اور ایک کروڑ کی آبادی والے ڈویژن میں ہائیکورٹ بینچ کا قیام انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خام اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کو خود دیکھیں اور بینچ کے قیام میں جہاں رکاوٹ ہے دور کریں، تاکہ انصاف کا بول بالا ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 555195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش