0
Monday 25 Jul 2016 12:11

آئی ایس او پاکستان کی اسلام آباد سمیت ملک بھر میں کشمیریوں کے حق میں ریلیاں اور مظاہرے

آئی ایس او پاکستان کی اسلام آباد سمیت ملک بھر میں کشمیریوں کے حق میں ریلیاں اور مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کئے جانے والے مظالم کیخلاف ریلیاں اور مظاہرے کئے گئے اور بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی۔ اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب سے بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی، جو ڈی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی اور بھارتی مظالم کی مذمت کی۔ اس موقع پر آئی ایس او کے مرکزی نائب صدر سرفراز نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ حیات ہے، کشمیری مسلمانوں پر طویل عرصے سے ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں، جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں، حالیہ دہشتگردی پر اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہیئے اور اسے اپنی قراردادوں پر عمل کراتے ہوئے کشمیریوں کو استواب رائے کے ذریعے آزادی دلانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیریوں پر حالیہ مظالم بدترین مثال ہیں، لیکن اس پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ بھارت ظلم اور طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں سکتا۔ دیگر مقررین نے کہا کہ کشمیر کی جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے، بانی پاکستان محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، اقتصادی طور پر بھی پاکستان کی بقاء کشمیر کے ساتھ وابستہ ہے۔ عالمی برادری کو اس صورت حال کا نوٹس لے کر کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانا چاہیے۔ منحوس ٹرائی اینگل کشمیر کی آزادی میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہے، امریکہ اسرائیل اور بھارت کے متعصبانہ رویہ کی وجہ سے کشمیری آزادی کی نعمت سے محروم اور ظلم کا شکار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 555227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش