0
Tuesday 26 Jul 2016 12:17

آصف زرداری اور عمران خان بھی خود کو احتساب کیلئے پیش کریں، بیگم خالدہ منصور

آصف زرداری اور عمران خان بھی خود کو احتساب کیلئے پیش کریں، بیگم خالدہ منصور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ فیصل آباد کی صدر اور رکن قومی اسمبلی بیگم خالدہ منصور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی طرح آصف زرداری، عمران خان اور دیگر رہنما بھی خود کو احتساب کے لئے پیش کریں۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کی خاتون رہنما کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوام نے جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کو کشمیری عوام نے زبردست جھٹکا دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن 2018ء کے عام انتخابات میں بھی کلین سویپ کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 555240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش