QR CodeQR Code

حکومتی اقدامات سے پاکستان بہت جلد ایشیاء کی سب سے بڑی معیشت کے طور پر ابھرے گا، غلام مصطفی پارس

26 Jul 2016 12:19

اسلام ٹائمز: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این لیبر ونگ کے ضلعی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بحرانوں سے نمٹنے کے لئے نہایت جرات کے ساتھ اقدامات یقینی بنا رہے ہیں، وطن عزیز کو مستحکم، خوشحال اور ناقابل تسخیر بنانا مسلم لیگ ن کا مشن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن لیبر ونگ فیصل آباد کے ضلعی صدر غلام مصطفی پارس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے پاکستان کا وقار دنیا بھر میں بلند کر دیا ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این لیبر ونگ کے ضلعی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بحرانوں سے نمٹنے کے لئے نہایت جرات کے ساتھ اقدامات یقینی بنا رہے ہیں، حکومتی اقدامات سے بہت جلد پاکستان ایشیاء کی سب سے بڑی معیشت کے طور پر ابھرے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کی تعمیر و ترقی کا سلسلہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں تیزی سے جاری ہے، کوئی علاقہ اب بنیادی سہولتوں سے محروم نہیں رہے گا، وطن عزیز کو مستحکم، خوشحال اور ناقابل تسخیر بنانا مسلم لیگ ن کا مشن ہے۔


خبر کا کوڈ: 555241

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/555241/حکومتی-اقدامات-سے-پاکستان-بہت-جلد-ایشیاء-کی-سب-بڑی-معیشت-کے-طور-پر-ابھرے-گا-غلام-مصطفی-پارس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org