QR CodeQR Code

تہران،"اتحاد و تقریب کے علمی اور عملی راستے" کے موضوع پر چوبیسویں وحدت اسلامی کانفرنس

19 Feb 2011 17:51

اسلام ٹائمز:ڈاکٹر لاریجانی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے فرزند حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد آج عالم اسلام کی ضرورت ہے


تہران:اسلام ٹائمز۔تہران میں چوبیسویں وحدت اسلامی کانفرنس جاری ہے۔ کانفرنس میں ستاون ملکوں کے علماء و دانشور شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس کی افتتاحیہ تقریب سے مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر لاریجانی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے فرزند حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد آج عالم اسلام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام میں اتحاد کے فقدان کی وجہ سے ہی مغرب مسلط ہو چکا ہے اور اتحاد نہ ہونے کے باعث ہی مسلمان غفلت اور ازخود بیگانہ ہو چکے ہیں۔ اس برس کی کانفرنس کا موضوع اتحاد و تقریب کے علمی اور عملی راستے رکھا گيا ہے اور علما و دانشوروں کی کمیٹیاں مختلف موضوعات کا جائزہ لے رہی ہیں۔



خبر کا کوڈ: 55531

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/55531/تہران-اتحاد-تقریب-کے-علمی-اور-عملی-راستے-موضوع-پر-چوبیسویں-وحدت-اسلامی-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org