QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، تھانہ یارک کی حدود سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

25 Jul 2016 21:45

اسلام ٹائمز: وانڈہ جمال کے علاقے سے دو لاشیں ملی ہیں، جن کی شناخت نہیں ہوسکی، پولیس ذرائع کے مطابق لاشیں مسخ شدہ ہیں اور چار روز پرانی ہیں، جس کی وجہ سے ان کی شناخت نہیں ہوپائی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں، جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ تھانہ یارک کی حدود میں واقعہ وانڈہ جمال کے علاقے سے دو نوں لاشیں ملی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دونوں لاشیں تشدد زدہ ہیں اور چار روز پرانی ہیں، اس لیے ان کی شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق چار روز پرانی لاشیوں کی برآمدگی کا مقدمہ درج کرکے ان کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں لاشیں قتل شدہ اور تشدد زدہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 555354

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/555354/ڈی-آئی-خان-تھانہ-یارک-کی-حدود-سے-دو-افراد-تشدد-زدہ-لاشیں-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org