0
Tuesday 26 Jul 2016 08:43

سدھنوتی کے ووٹرز کے ضمیروں کو خریدا گیا، سعید یوسف

سدھنوتی کے ووٹرز کے ضمیروں کو خریدا گیا، سعید یوسف
اسلام ٹائمز۔ امیر جے یو آئی آزادکشمیر اور پلندری سے سابق امیدوار اسمبلی مولانا سعید یوسف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پری پول دھاندلی، ووٹر لسٹوں میں گڑبڑ، پولنگ سکیم میں ردوبدل، کشمیرکونسل کے فنڈز کی بندر بانٹ اور وزارت عظمیٰ کا جھانسہ دیکر سدھنوتی کے عوام کے ضمیروں کو خریدا گیا اور معمولی سی لیڈ لیکر جیت کی خوشی منائی گئی، جسے ہم تسلیم نہیں کرتے حلقہ کے چوبیس ہزار باضمیر اور غیور ووٹر میرے ساتھ کھڑے ہیں۔ کارکنوں کے حقوق اور انکے مینڈیٹ کا بھرپور تحفظ کروں گا۔ کارکنوں کیلئے میرے دفتر کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں، اگر کسی نے میرے کسی کارکن کو بلاوجہ تنگ کرنے یا حلقہ کے سرکاری ملازمین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔ جعلی منصوبہ جات کے نام پر فنڈز کی سیاسی بندر بانٹ کرنے والوں اور ان سرکاری ملازمین جنہوں نے الیکشن پراسیس کو مشکوک بنایا ان کی فہرستیں تیار کر رہے ہیں ان کا مکروہ چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 555424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش