0
Wednesday 27 Jul 2016 00:26

ہم ملک اور قوم کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور پی ٹی آئی ہی اصل اپوزیشن ہے، سردار غلام علی اصغر لاہڑی

ہم ملک اور قوم کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور پی ٹی آئی ہی اصل اپوزیشن ہے، سردار غلام علی اصغر لاہڑی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سرگودہا کے رہنما سردار غلام علی اصغر لاہڑی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو کمزور سمجھے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، پی ٹی آئی ہی اصل اپوزیشن ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم ملک اور قوم کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور کرپشن کرنیوالوں کو انکے انجام سے دو چار کرکے رہیں گے۔ سرگودہا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور کسی بھی صورت پانامہ لیکس کے معاملے کو ادھورا نہیں چھوڑے گی۔
خبر کا کوڈ : 555427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش