QR CodeQR Code

متحدہ رہنما اور نامزد میئر کراچی وسیم اختر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

26 Jul 2016 18:30

اسلام ٹائمز: انسداد دہشتگردی عدالت نے وسیم اختر کو 12 مئی کے 7 مقدمات میں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا، استغاثہ نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ وسیم اختر سے 12 مئی کے مقدمات میں تفتیش کیلئے ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے بتایا کہ تفتیشی افسران جیل میں جا کر بھی تفتیش کر سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے نامزد مئیر کراچی وسیم اختر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا گیا ہے، انسداد دہشت گردی عدالت نے چودہ دن میں چالان پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما اور نامزد میئر کراچی وسیم اختر کو 12 مئی کے 7 مقدمات میں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ استغاثہ نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ وسیم اختر سے 12 مئی کے مقدمات میں تفتیش کیلئے ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے بتایا کہ تفتیشی افسران جیل میں جا کر بھی تفتیش کر سکتے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ وسیم اختر کیخلاف 2 مقدمات سہراب گوٹھ، 2 اسٹیل ٹاؤن تھانے، 2 مقدمات سکھن اور ایک ملیر سٹی تھانے میں درج ہیں۔


خبر کا کوڈ: 555567

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/555567/متحدہ-رہنما-اور-نامزد-میئر-کراچی-وسیم-اختر-کو-عدالتی-ریمانڈ-پر-جیل-بھیجنے-کا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org