0
Tuesday 26 Jul 2016 18:50

پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، افغانیوں سمیت 20 مشتبہ افراد گرفتار

پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، افغانیوں سمیت 20 مشتبہ افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے پشاور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے پشاور کے علاقے حیات آباد سرکل اور مضافات میں کارروائی کرتے ہوئے افغان باشندوں سمیت 20 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ جن میں بعض اشتہاری ملزمان بھی ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 دستی بم، پستول اور کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد بھی شامل ہیں۔ جن سے تفتیش کی جا رہی ہے اور کلیئر ہونے والے افراد کو فورا رہا کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 555569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش