0
Tuesday 26 Jul 2016 19:07

پاراچنار، معذور افراد کا لیوی فورسز کے خلاف اور مطالبات کی حق میں احتجاجی مظاہرہ

پاراچنار، معذور افراد کا لیوی فورسز کے خلاف اور مطالبات کی حق میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں معذور افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب پاراچنار کے سامنے مین روڈ آمد و رفت کے لئے بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کرم ایجنسی میں معذور افراد نے لیوی فورس کی جانب سے معذور افراد پر تشدد کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مین روڈ ہر قسم کی آمد و رفت کے لئے بند کر دیا۔ اپر کرم، لوئر کرم اور سنٹرل کرم کے 50 سے زائد معذور افراد اپنے مطالبات اور مسائل کے حل کیلئے پولیٹیکل ایجنٹ سے ملنے پاراچنار آئے تهے اور پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے مین گیٹ پر پی اے کرم سے ملاقات کرنے کے انتظار میں تھے کہ گیٹ کے قریب سے ہٹانے پر لیوی فورس اور معذور افراد کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ معذور افراد کے مطابق انہیں لیویز اہلکاروں نے تشدد کیا۔ جسکے خلاف معذور افراد نے پریس کلب پہنچ کر انتظامیہ اور لیویز اہلکاروں کے خلاف احتجاج کیا اور روڈ کو ہر قسم کے آمد و رفت کے لئے کئی گھنٹوں تک بند کر دیا۔ تاہم بعد ازاں پولیٹیکل محرر نے معذور افراد کی مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کرائی۔ جس پر معذور افراد منتشر ہوگئے۔ احتجاجی مظاہرے کے فوری بعد تمام معذور افراد نے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی خان سے ملاقات کرکے اپنے مجبوریاں بیان کیں۔
خبر کا کوڈ : 555573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش