0
Tuesday 26 Jul 2016 20:19

کشمیر کی جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے، متحدہ طلبا محاذ

کشمیر کی جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے، متحدہ طلبا محاذ
اسلام ٹائمز۔ طلباء تنظیموں کا نمائندہ پلیٹ فارم متحدہ طلباء محاذ کے رہنمائوں کا ایک اہم اجلاس امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف رہنمائوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ظلم و بربریت سے کبھی بھی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا، کشمیریوں کا بے گناہ خون بھارتی حکومت کو خش و خاشاک کی طرح بہا کر لے جائے گا۔ متحدہ طلباء محاذ کے رہنماؤں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ حیات ہے، کشمیری مسلمانوں پر طویل عرصے سے ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں، جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں، حالیہ دہشتگردی پر اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہیئے اور اسے اپنی قراردادوں پر عمل کراتے ہوئے کشمیریوں کو استصواب رائے کے ذریعے آزادی دلانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیریوں پر حالیہ مظالم بدترین مثال ہیں، لیکن اس پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ بھارت ظلم اور طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا۔ دیگر رہنماؤں نے کہا کہ کشمیر کی جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے، بانی پاکستان محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، اقتصادی طور پر بھی پاکستان کی بقا کشمیر کیساتھ وابستہ ہے، عالمی برادری کو اس صورتحال کا نوٹس لے کر کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ منحوس ٹرائی اینگل کشمیر کی آزادی میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہے، امریکہ اسرائیل اور بھارت کے متعصبانہ رویہ کی وجہ سے کشمیری آزادی کی نعمت سے محروم اور ظلم کا شکار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان کشمیری بھائیوں کی اخلاقی و سفارتی سح پر امداد کیلئے تن من دھن لگا دے۔ رہنمائوں نے اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ ملک بھر کے اہم مقامات پر کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف ریلیاں اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔ پریس کانفرنس میں انجمن طلباء اسلام، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، جمعیت طلباء اسلام (ف)، محمدیہ اسٹوڈنٹس، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، جمیعت طلباء اسلام، اسلامی جمیعت طلباء کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 555589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب