0
Tuesday 26 Jul 2016 21:45

پنجاب حکومت نے اوکاڑہ اور قصور میں کارکنان پر مقدمات درج کر کے بوکھلاہٹ کا ثبوت دیا ہے، ایم ڈبلیو ایم

پنجاب حکومت نے اوکاڑہ اور قصور میں کارکنان پر مقدمات درج کر کے بوکھلاہٹ کا ثبوت دیا ہے، ایم ڈبلیو ایم
اسلام ٹائمز۔مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما علی رضا طوری، مولانا اسد عباس آہیر، ضلعی آرگنائزر غلام شبیر بک اور دیگر نے رہنمائوں نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کی بھوک ہڑتال جاری ہے جسے ملک کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں نے آئینی اور قانونی قرار دیا ہے، لیکن حکومت وقت کسی بیرونی ایجنڈے پر عملی پیرا ہے، آج علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کی گونج عالم اسلام میں ہے حتی کی اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے بھی قائد وحدت سے اظہار یکجہتی کے لیے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مظفرگڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ناصر ملت کی کال پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح مظفرگڑھ میں بھی خواتین نے 17جولائی کو ریلی نکالی اور 22 جولائی کو پانچ گھنٹے کا علامتی دھرنا دیا، انتظامیہ کی جانب سے مشکلات کے باوجود عوام کا صبر، حوصلہ اور عزم لائق تحسین ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے قصور اور اوکاڑہ میں بے گناہ کارکنان کی گرفتاری قابل مذمت ہے، حکومت ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں مرغوب نہیں کرسکتی ۔ پوری قوم اپنے قائد کے حکم کی منتظر ہے، انشاء اللہ 7 اگست کو اسلام آباد میں قائد شہید کی برسی شایان شان طریقے سے منائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 555613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش