0
Tuesday 26 Jul 2016 21:52

ملتان، جماعتہ الدعوہ کے زیراہتمام سیلاب سے بچائو کے لیے حفاظتی مشقوں کا آغاز

ملتان، جماعتہ الدعوہ کے زیراہتمام سیلاب سے بچائو کے لیے حفاظتی مشقوں کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ فلاح انسانیت فائونڈیشن ملتان کی طرف سے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ریسکیو ٹیموں کے لیے تربیتی مشقوں کا آغاز کر دیا۔ نوبہار نہر پر تربیتی مشقیں کی گئیں۔ جس میں کارکنان کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ مشقوں میں کارکنان کو سیلاب آنے کی صورت میں سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے، فرسٹ ایڈ، ایمرجنسی حالت میں ہسپتال پہنچانے، کھانا کھلانے، رہائش گاہ کا بندوبست کرنے کی عملی تربیت دی گئی۔ مشقوں کی نگرانی فلاح انسانیت فائونڈیشن شعبہ ریسکیو کے انچارج نوید قمر نے کی۔ اس موقع پر فلاح انسانیت فائونڈیشن کے مرکزی رہنما محمد ابو بکر، فلاح انسانیت فائونڈیشن ملتان کے انچارج محمد راشد، عبدالرحمان سیاف، محمد نعیم بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران نوید قمر کا کہنا تھا کہ ملک پاکستان میں ہر سال سیلاب آنے سے کئی علاقے تباہ ہو جاتے ہیں اور بڑے پیمانے پر جانی اورمالی نقصان ہوتا ہے۔ فلاح انسانیت فائونڈیشن نے اس سال ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے بڑے اضلاع میں کارکنان کو تربیتی مشقیں کرانا شروع کی ہیں۔ ملتان میں بھی ان مشقوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ جس کے تحت سینکڑوں کارکنان کو سیلاب میں لوگوں کو ریسکیو کرنے اور ہنگامی حالات میں ان کی مدد کرنے کی عملی تربیت دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 555615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش