QR CodeQR Code

ایرانی تیل کی برآمدات میں سو فیصد اضافہ

27 Jul 2016 00:23

اسلام ٹائمز: تہران میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت ایران کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا سے ایرانی اثاثوں میں سے ایک اعشاریہ سات ارب ڈالر کی واپسی، اور اسی طرح ایرانی تیل کی برآمدات میں دوگنے اضافے سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ ایران کے خلاف عائد پابندیاں ٹوٹ چکی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت ایران کے ترجمان محمد باقر نوبخت نے تہران میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایک سال میں ایرانی تیل کی برآمدات کی سطح بڑھ کے دوگنی ہوگئی ہیں۔ تہران میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت ایران کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا سے ایرانی اثاثوں میں سے ایک اعشاریہ سات ارب ڈالر کی واپسی، اور اسی طرح ایرانی تیل کی برآمدات میں دوگنے اضافے سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ ایران کے خلاف عائد پابندیاں ٹوٹ چکی ہیں۔ واضح رہے کہ ایران نے اپنی غیرپیٹرولیم برآمدات کو دو سو ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے کے لیے منصوبہ بندی کی ہے، ایران کی توانائی اور صنعتوں کی برآمدات کی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حمید رضا صالحی نے ارنا سے بات چیت میں ایران کی برآمدات میں اضافے کے لیے ہم آہنگ اور موثر اقدام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اداروں کی مدد و حمایت سے 2025 تک غیرپیٹرولیم برآمدات کو 2 سو ارب ڈالر سالانہ تک لے جانا ممکن ہے۔


خبر کا کوڈ: 555616

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/555616/ایرانی-تیل-کی-برآمدات-میں-سو-فیصد-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org