QR CodeQR Code

پاکستانی حکومت ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر "مٹی پاﺅ" پالیسی اپنانا چاہتی ہے،صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم

20 Feb 2011 10:19

اسلا م ٹائمز:سربراہ سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ حکومت مقتولین کے لواحقین پر صلح کےلئے دباﺅ ڈال رہی ہے لیکن پاکستانی قوم ریمنڈ ڈیوس کے معاملے میں قومی غیرت کے منافی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی


 لاہور:اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر "مٹی پاﺅ" پالیسی اپنانا چاہتی ہے اور مقتولین کے لواحقین پر صلح کےلئے دباﺅ ڈال رہی ہے، لیکن پاکستانی قوم ریمنڈ ڈیوس کے معاملے میں قومی غیرت کے منافی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ روانگی کے موقع پر لاہور ائیر پورٹ پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ ریمنڈ ڈیوس سفارتکار نہیں بلکہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے لئے کام کر رہا تھا۔ موقعہ واردات سے ریمنڈ ڈیوس سے برآمد ہونے والی چیزیں اسے مجرم ثابت کرنے کے لئے کافی ہیں۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ حکومت ریمنڈ ڈیوس کے معاملہ پر کسی بھی طرح کی لچک کا مظاہرہ نہ کرے اور واضح موقف اپناتے ہوئے امریکہ کو بتا دے کہ یہ شخص معصوم شہریوں کا قاتل ہے اور اسے کسی قسم کا استثنیٰ حاصل نہیں ۔


خبر کا کوڈ: 55562

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/55562/پاکستانی-حکومت-ریمنڈ-ڈیوس-کے-معاملے-پر-مٹی-پاﺅ-پالیسی-اپنانا-چاہتی-ہے-صاحبزادہ-حاجی-محمد-فضل-کریم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org