QR CodeQR Code

لاہور میں کارروائی کے دوران داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار

26 Jul 2016 23:24

اسلام ٹائمز: سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے لاہور کے حساس مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی جب کہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے لاہور سے کالعدم تنظیم داعش کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لاہور کے علاقے خان کالونی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں عبداللہ اور یعقوب شامل ہیں، جن کا تعلق کالعدم شدت پسند تنظیم داعش سے ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے لاہور کے حساس مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی جب کہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 555643

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/555643/لاہور-میں-کارروائی-کے-دوران-داعش-2-دہشت-گرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org