0
Wednesday 27 Jul 2016 00:23

لکی مروت، سی ٹی ڈی اہلکاروں پر شرپسندوں کا حملہ، ایک حملہ آور ہلاک

لکی مروت، سی ٹی ڈی اہلکاروں پر شرپسندوں کا حملہ، ایک حملہ آور ہلاک
اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں پر لکی مروت میں شرپسندوں نے حملہ کیا ہے، جس کی زد میں آکر دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا ہے۔ تھانہ سرائے نورنگ کے علاقے مسلم باغ کے قریب سی ٹی ڈی پولیس کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران شرپسندوں نے اچانک ان پر فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر دو اہلکار صدیق اور اسلم خان شدید زخمی ہوگئے۔ سی ٹی ڈی پولیس کی جوابی فائرنگ سے مبینہ شرپسند شفیق الرحمن ولد خلیل الرحمن موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی، جبکہ جوابی فائرنگ میں شرپسند ہلاک ہوا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے دوسرے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 555654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش